وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا تب تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں کریں گے۔
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہمارا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین اسپتال میں علاج ہو، ملاقاتیں بحال ہوں، عمران خان سے ملاقات نہ ہونے تک کوئی گرانٹ بھی فائل نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف پراعتماد کیا ہے ، مزمل اسلم نے بہترین انداز میں فنانس کو چلایا ہے، تمام پارلیمنٹرین کا مشکورہوں کہ دن رات بجٹ پر کام کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا 92 ایم پی ایز نے مل کر فیصلہ کرلیا ہے کہ بجٹ پیش کریں گے ، آج کا بجٹ 48 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ پیش ہوگا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا سہیل آفریدی نے اپوزیشن کو جواب دیا کہ حوصلہ رکھیں، انہوں نے تقریر کے دوران ہدایت کی کہ اپوزیشن ارکان کو پانی پلائیں۔
THE PUBLIC POST