کراچی تا حیدرآباد سپرہائی وے کو 6 رویہ کرنے کا فیصلہ

کراچی:

کمشنر کراچی نے کراچی سے حیدرآباد ہائی وے کو موجودہ 4 لین سے 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ 

 کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے  حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد M9 ہائی وے، جو اس وقت 4 لین میں ہے اسے فوری طور پر 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کہ منصوبہ پبلک کی سہولت کے لیے بنایا جارہا ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

Check Also

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *