دریائے سندھ میں دو نوجوان لڑکیاں ڈوب گئیں،لاشوں کی تلاش جاری

کندیاں: پنجاب کے علاقے کندیاں کے چشمہ بیراج کے قریب دریائے سندھ میں دو نوجوان لڑکیوں کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق کچہ گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی چشمہ بیراج پر پکنک منانے آئی تھی، جہاں نہاتے ہوئے دو لڑکیاں گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوب گئیں۔

ڈوبنے والی لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ حوا اور 18 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے دونوں لڑکیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 12 تربیت یافتہ تیراک اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کر رہے ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دونوں لڑکیوں کا سراغ نہیں مل جاتا۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *