انوپم کھیر کو اشوکا ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو ان کی فنی خدمات کے باعث اشوکا ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس اعزاز پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے سب سے بامعنی اعزاز میں سے ایک ہے کیونکہ اس میں انہیں صرف اداکار کے طور پر ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر، ہدایت کار، مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر بھی سراہا گیا ہے۔

انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہر ایوارڈ صرف کامیابی نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ساتھ لاتا ہے، میں آئندہ بھی دیانت داری، جذبے اور عاجزی کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھوں گا۔‘‘

اداکار نے چارلس والٹرز کونسل فار انوویشن اینڈ ریسرچ، ایسوسی ایشن آف انڈین بیوروکریٹس اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی اپنی بھانجی ورندا کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا جنہوں نے ان کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا تھا۔

واضح رہے کہ انوپم کھیر حال ہی میں فلم ’تنوی دی گریٹ‘ میں نظر آئے، جس کے ذریعے انہوں نے ہدایت کاری میں بھی واپس انٹری ماری ہے۔

Check Also

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟کاجل اگروال نے بڑا انکشاف کر دیا

بالی ووڈ اور ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سلمان خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *