آج سے 5 ستمبر تک طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 ستمبر کے دوران بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 4 اور 5 ستمبر کو بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوامیں تیزبارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق،3زخمی ہوئے،جاں بحق افرادمیں1خاتون اور ایک بچہ شامل ہے،بارشوں کے باعث 9 گھروں کو نقصان پہنچا،4گھر مکمل منہدم ہوئے،41مویشی بھی تیزبارش اورسیلابی ریلےکاشکارہوئے،حادثات بونیر، مردان، مہمنداورشانگلہ میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بارشوں کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *