کراچی کے عوام پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے تو شہر کا میئر جیالانہ ہوتا، شرجیل میمن

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے تو شہر کا میئر جیالا نہ ہوتا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن منافقانہ سوچ کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کی جانب سے غریب خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی تضحیک کرنا شرمناک بات ہے۔ غریب کو دو وقت کی روٹی کے لیے سہارا دینے پر سیاست بے حسی ہے۔ کراچی کے عوام اگر پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے تو آج میئر ایک جیالا نہ ہوتا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے غریبوں کے حقِ امداد کو متنازع نہ بنائیں۔ حافظ نعیم کے غریبوں کی مدد پر طعنے دینے سے غربت ختم نہیں ہوتی، انقلابی اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے عوام کی خدمت کا اپنا کوئی کارنامہ بتائے۔

سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ غریب کی مدد کرنا اس کی تذلیل نہیں بلکہ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بی آئی ایس پی دنیا کا بہترین پروگرام ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید دراصل غریب خواتین اور مستحق خاندانوں کی تضحیک ہے۔ پیپلز پارٹی نے غریبوں کو سہارا دیا، جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے۔

Check Also

نادیہ خان نے انڈسٹری میں کافی فساد پیدا کیے ہوئے ہیں:سعود

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سعود نے اداکارہ نادیہ خان کو انڈسٹری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *