سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلیے پولنگ جاری،عاصمہ جہانگیر ، حامد خان گروپ میں سخت مقابلہ متوقع

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے سید امجد شاہ جبکہ حامد خان گروپ کی طرف سے سردار امان خان صدارتی امیدوار ہیں۔

سیکرٹری کی سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے عارف اعوان جبکہ حامد خان گروپ کی طرف سے میاں عرفان اکرم کے درمیان مقابلہ ہے۔

نائب صدر بلوچستان کیلئے عبدالمالک بلوچ اور محمد ابراہیم لہری بلوچ، نائب صدر خیبر پختونخوا کیلئے حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں، نائب صدر پنجاب کیلئے چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی اور نائب صدر سندھ کیلئے عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف محمود مدمقابل ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے قاضی شہریار اقبال اور سائرہ خالد راجپوت اور فنانس سیکرٹری کیلئے محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کھرل آمنے سامنے ہیں۔

ممبر ایگزیکٹو پنجاب کیلئے چوہدری اے مسعود گجر، رانا جاوید اقبال اور صفیہ نورین ، ممبر ایگزیکٹو سندھ کیلئے عامر جمیل ورک، ارشد مبین احمد، اعجاز احمد اعوان اور غلام مجتبیٰ ،ممبر ایگزیکٹو بلوچستان کی 4 نشستوں پر عصمت اللہ مندوخیل، محمد حسن مینگل، محمد علی اور شمس الرحمن رند، ممبر ایگزیکٹو کے پی کیلیے اعجاز احمد ملک، کاشف جان اور سید عزیز الدین کاکاخیل کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

Check Also

کار سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10سال قید

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *