کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی۔
فرنچائز کے مطابق بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹر ی دیوا جیت سائیکیا کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
دیوا جیت سائیکیا نے کہا تھا کہ ہر طرف ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد بی سی سی آئی نے فرنچائز کے کے آر کو ہدایات جاری کی ہیں، فرنچائز کو ان کے ایک کھلاڑی مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شامل کرنے پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان شدید تنقید کی زد میں تھے، انتہا پسندو ں نے نامور ادکار کو غدار کہا تھا۔
یاد رہے کہ دسمبر میں ہونے والی آکشن میں کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں لیا۔ مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر اداکار شاہ رخ خان کو ملک دشمن پالیسی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔
THE PUBLIC POST