نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ کے فینز کیساتھ الجھنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے۔
پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو منع کیا تاہم منع کرنے پر شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے اور پھر افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔