دنیا

ایران جنگ پر تنقید، مخالفین کو مطمئن نہ کر پانے پر ٹرمپ جھلاہٹ کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگی کارروائی پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کے روز ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی ملکی سلامتی کے لیے ضروری سمجھی، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا …

Read More »

ایران میں 4اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ

ایرانی صوبے فارس میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایرانی صوبے فارس کے ضلع گیراش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز گیراش شہر کے شمال مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 54 منٹ …

Read More »

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کےٹریفک کیمروں کو ہیک کیا، برطانوی اخبار کا انکشاف

لندن / تہران: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کے تحت تہران میں نصب متعدد ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی گئی اور کئی سال تک ان …

Read More »

سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا: ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق نے ایران کے عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ اسرائیلی ’فالس فلیگ‘ کارروائی کا حصہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ان حملوں کا مقصد علاقائی ممالک کو گمراہ کرنے کی کوشش اور ایران میں شہری مقامات پر …

Read More »

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی ڈرون حملہ، تہران اور تل ابیب میں شدید بمباری جاری

تہران / ریاض / تل ابیب: ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔ ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر …

Read More »

امریکا کی ہنگامی ایڈوائزری، شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک فوراً چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن / اوٹاوا: امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارے اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں …

Read More »

ہمارا مشن ہے کہ ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کریں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے انتہائی سخت اور سنسنی خیز بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے تاکہ وہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا …

Read More »

امریکی سفارت خانے کی ریاض میں حملے کی تصدیق

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے حملے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں 2 نئے دھماکے سنے گئے تھے۔ سعودی وزارت دفاع …

Read More »

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے تباہ ہوئے، وزارت دفاع کی تصدیق

کویت سٹی: کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ وزارت دفاع کے مطابق حادثات میں طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کویت …

Read More »

امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی

تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘ ان کا بیان امریکی …

Read More »