دنیا

عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان سے ملاقات کے دوران انہیں قابلِ اعتراض انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ …

Read More »

نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کس پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی سابق پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے۔ سوشل میڈیا پر 34 سالہ زہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سابق ٹیسٹ کرکٹ اور کمنٹیٹر رمیز راجا کے ایک جملے کا حوالہ دے رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں زہران ممدانی اپنی ٹیم سے خطاب کے دوران رمیز …

Read More »

پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(پبلک پوسٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔ امریکی صدر نے دنیا بھر میں اپنے تجارتی اور سفارتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک بزنس فورم میں انہوں نے بتایا …

Read More »

سوڈان کے شہر الفاشر میں قتلِ عام چھپانے کیلئےاجتماعی قبریں کھودی جارہی ہیں: امریکی ماہرین کا دعویٰ

امریکی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوڈان کے صوبے دارفور کے دارالخلافہ شہر الفاشر میں نیم فوجی تنظیم ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ (آر ایس ایف) مبینہ طور پر اجتماعی قبریں کھود کر قتل کیے گئے افراد کی لاشیں دفن کر رہی ہے۔ امریکی ییل یونیورسٹی کے ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیتھینیئل ریمنڈ نے عرب میڈیا …

Read More »

مودی، نیتن یاہو سے دشمنی، فلسطینیوں کا حمایتی، امریکی سیاست میں ہلچل مچانے والا زہران ممدانی کون؟

نیویارک: امریکی سیاست میں ایک نئی آواز کے طور پر اُبھرنے والے زہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف امریکی مسلمانوں کے لیے نیا باب کھولا بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔ 33 سالہ زہران ممدانی، یوگینڈا میں پیدا ہوئے اور ان کا پس منظر مسلم و ہندو سیکولر …

Read More »

نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک …

Read More »

بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ متعدد ہلاکتیں

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے نزدیک کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس خوفناک حادثے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اُٹھی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے بوگی کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا۔ اب تک …

Read More »

سلمان خان کی نئی تصاویر نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر مداحوں کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو شرٹ لیس تصویریں شیئر کیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ تصاویر کے ساتھ سلمان نے ایک دلچسپ جملہ لکھا کہ ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘ یہ کیپشن …

Read More »

سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(پبلک پوسٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی پروگرام “60 منٹس” میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر کے سوال پر کہ “کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا؟”، صدر ٹرمپ نے کہا:“مجھے لگتا ہے کہ سعودی عرب …

Read More »

شادی میں چکن فرائی پر دلہا دلہن کے رشتہ داروں میں جھگڑا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی، جب دلہا اور دلہن کے مہمانوں کے درمیان چکن فرائی کی تقسیم پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران کھانے کے کاؤنٹر پر چکن فرائی کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے دوران معمولی تلخ کلامی نے شدت اختیار کر …

Read More »