سعودی عرب نے گرفتار ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا

سعودی عرب نے گرفتار کیے گئے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق غلام رضا رہائی پا کر ایران روانہ ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کی جبکہ رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *