کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ پیش آنے والے تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران رجب بٹ پر تشدد کیا گیا، مارپیٹ کے دوران زبردستی ان کا بیگ چھین لیا گیا جو بعد میں اس وقت واپس کیا گیا …
Read More »پاکستان
واٹس ایپ ہیک ہونے پر کیسے ریکوری ممکن؟این سی سی آئی اے نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں
قومی ادارہ برائے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ ہیکنگ اور آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ادارے کے مطابق سائبر مجرم مختلف حیلوں بہانوں سے صارفین کو جعلی لنکس، تحائف اور مبارکباد کے پیغامات کے ذریعے دھوکہ دے کر …
Read More »اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی …
Read More »اورنج لائن بس کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن کو گرین لائن بس سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ شرجیل میمن نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مسافروں کو ڈبل کرایا بھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اب مسافر ایک …
Read More »کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال میں 40 کلومیٹر دور تھا۔ آنے والے زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Read More »این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار
الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی۔ نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر …
Read More »دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی بڑھ گئی
پشاور:مغربی سسٹم کے زیر اثر خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا اور دیر لوئر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل، کلپانی، شاہی اور بن شاہی پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش و برف باری …
Read More »پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم
پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین کو آپس میں جوڑنے والے کلپنگ کھل گئے جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ٹرین کے دو حصوں میں تقسیم ہونے پر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، خوش قسمتی سے کوئی …
Read More »افغان سرحد سے دہشتگردی کا خطرہ ، کے پی میں سرچ آپریشن
پشاور میں رواں سال پولیس کی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2025 کے دوران 1 ہزار 16 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 731 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 846 ہتھیار اور 14 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ …
Read More »پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن میں اضافہ کرتے ہوئے اسلام آباد سے لندن کی پروازیں بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ …
Read More »
THE PUBLIC POST