پاکستان

ماضی میں پمز کے اندر پیش آنے والے غفلت کے سنگین واقعات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال کے نرسری وارڈ میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے،افسوسناک واقعے کے بعد حفاظتی انتظامات پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے مگر پمز اسپتال میں حفاظتی معاملات پر سوالات اٹھنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ …

Read More »

سانحہ پمز اسپتال4 سال بعد پیدا ہونے والے بیٹے کے کان میں اذان دی،نام بھی رکھا تھا، والد ادریس

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتش زدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے ایک نومولود بچے کے والد ادریس خان نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز فجر کے وقت ہوئی تھی، اور انھوں نے بیٹے کے کان میں اذان دی، اور پھر اس کا نام بھی رکھا۔ انتہائی غم زدہ باپ ادریس خان نے بتایا …

Read More »

سانحہ پمز میں 14 نومولود جاں بحق، ابتدائی رپورٹ جاری، تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس نے کام شروع کردیا، جبکہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، …

Read More »

کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد میں پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات اٹھ گئے ہیں جہاں متعدد اسپتالوں میں فائر الارم سسٹم بھی نصب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے سب سے بڑے اسپتال عباسی …

Read More »

نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ نورین نیازی گورکھپور فیکٹری ناکہ سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اپنی ہمشیرہ سے چند روز میں یہ دوسری ملاقات ہورہی ہے۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء اور بیٹی کو بھی ملاقات کی اجازت …

Read More »

دوسری شادی میری زندگی کا انتہائی مشکل مرحلہ تھا: شاہنواز زیدی

معروف پاکستانی شاعر، مصور، پروفیسر اور اداکار شاہنواز زیدی نے اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال، 37 سالہ ازدواجی زندگی اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ شاہنواز زیدی حال ہی میں مارننگ شو کے مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی شادی اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ اپنی پہلی شادی کے …

Read More »

منشیات و غیر قانونی اسلحہ کیس:انمول عرف پنکی اور عاقب کے پروڈکشن آرڈر جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جیل حکام نے شریک ملزمان سہیل، ذیشان اور سمیر کو عدالت میں پیش کیا تاہم ملزمہ انمول عرف پنکی اور عاقب کو پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے ملزمان …

Read More »

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر سے شہری کی گاڑی چوری

کراچی: جوہرآباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر سوسائٹی میں گھر کے باہر سے شہری کی گاڑی چوری کرلی گئی۔گاڑی چوری کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ محمد نعمان خان نامی شہری کی سلوررنگ کی ہونڈا سٹی گاڑی رجسٹریشن نمبراے …

Read More »

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نےاپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فائٹ 26 ستمبر کو انڈونیشیا کے باکسر ایری آگسٹن کے خلاف تھائی لینڈ میں لڑیں گے۔ عثمان وزیر نے کہا کہ مجھے کور کمانڈر پشاور اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان …

Read More »

پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2026 تا 2028 بلامقابلہ منتخب عہدیداران،منیجنگ کمیٹی اور تاحیات وائس چیئرمین کا اعلان

کراچی: پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026 تا 2028 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کردیا گیا انتخابی کمیٹی کے چیئرمین حسن امام صدیقی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا- اس موقع پر انتخابی کمیٹی کے معزز ممبران فاروق عرشی، ریحان محمود خان، آصف احمد خان …

Read More »