Tag Archives: فائرنگ

ٹانک، ٹریفک پولیس کی گاڑی پر خوارجیوں کی فائرنگ، 3اہلکار شہید

پشاور: ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔تھانہ سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر …

Read More »

بلوچستان؛ دہشتگردوں نے18 مزدور اغوا کرلیے، فائرنگ سے گارڈ شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں نے 18 مزدور اغوا کرلیے، جب کہ فائرنگ سے گارڈ شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع دُکّی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس کے بعد 18 محنت کش مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا …

Read More »

کراچی: زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو گزشتہ روز شہریوں نے ڈکیتی کے دوران پکڑا تھا، جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس اہلکار کا پستول چھین کر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ …

Read More »

کراچی: گھر کے اندر فائرنگ ،مسجد کے پیش امام قتل

کراچی: سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن، سیکٹر 36 ای میں واقع گھر کے اندر فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے پیش امام کو قتل کر دیا گیا۔پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو عملے نے مقتول پیش امام کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

Read More »

نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کےسکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم کے سکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دی …

Read More »

کراچی، گلستان جوہر میں رقم کے تنازع پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، رشتہ دار زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا رشتہ دار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عباس رند کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی عبدالمالک کو طبی امداد کے لیے جناح …

Read More »

کراچی؛ ماں، تین بچوں کو قتل کرنے والاملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل کی برآمدگی کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ گولی لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ غربی طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کو قتل …

Read More »

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک راہگیر اور ڈاکوؤں کا ایک اپنا ساتھی زخمی ہوگئے، واردات میں ملوث ڈاکو شہریوں کے موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب ہوٹل پر بیٹھے شہریوں …

Read More »

کراچی، فائرنگ اور حادثے کے واقعات میں2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایدھی حکام کے مطابق پاک کالونی کے میوہ بازار کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں …

Read More »

کراچی: ڈاکوؤں کی گھر میں فائرنگ، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشن کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے والد روئیداد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے جن میں سے 2 مسلح …

Read More »