Tag Archives: کراچی

کراچی: صدر پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کی کارروائی، دفتر کے 2 اہلکار سمیت 6 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے صدر پاسپورٹ آفس میں کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ دفتر کے دو اہلکاروں اور چار ایجنٹس سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر ملی بھگت سے درخواست گزاروں سے ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ کی کارروائی مکمل کرانے کے نام پر رقم وصول کرتے تھے۔ گرفتار …

Read More »

کورنگی نمبر پانچ میں ڈکیتوں کا کار سوار شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی: کورنگی نمبر پانچ میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب مسلح ڈکیتوں کی کار سوار شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ڈکیتوں نے مزاحمت پر فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا۔ ملزمان …

Read More »

کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق جنوبی اور وسطی پاکستان میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، سندھ، پنجاب اور دیگر …

Read More »

کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی …

Read More »

کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی،درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔ شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل …

Read More »

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی …

Read More »

کراچی؛ ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے والدین کا احتجاج،مطالبات نہ ماننے پر بچوں کو آگ لگانے کی دھمکی

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے ولیکا اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اسپتال میں احتجاج کے دوران بچوں، خواتین اور بزرگ افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ا س موقع پر احتجاج کے شرکا نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کرنے والے والدین نے مطالبہ کیا کہ ان کی …

Read More »

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،شہریوں کے ہوش اڑ گئے

کراچی میں سبزی فروشوں نے ٹماٹر کی قیمت کو پر لگا دیے، قیمت سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔ ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود کراچی کے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا، شہر میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر …

Read More »

کراچی میں ڈی 8ہیلتھ سمٹ 2026ء کا آج سے آغاز

ترقی پذیر 8 اسلامی ممالک (ڈی 8) کے رکن ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈی 8 ہیلتھ سمٹ 2026ء آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہا ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔ یہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس ابنِ سینا انسٹی ٹیوٹ، ورلڈ ایجنگ کونسل اور کراچی ہیلتھ کیئر …

Read More »

کراچی؛ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے احمد بروہی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایکسپریسنیوز تفصیلات کے مطابق پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے گلشن معمار کے علاقے عمر بروہی گوٹھ میں تھانہ …

Read More »