Tag Archives: کراچی

عید تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندار تیزی، انڈیکس بلندیوں پر

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن کا آغاز بازارِ حصص میں شاندار تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ منگل کے روز مارکیٹ کے آغاز پر 1568 پوائنٹس کی تیزی دیکھی …

Read More »

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی:کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں جاں بحق افراد …

Read More »

کراچی، گل پلازا میں ایک بار پھرلگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے گل پلازا میں ایک بار پھر لگی آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ بھجانے میں حصہ لیا۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ بیسمنٹ میں گیٹ نمبر دو کے قریب لگی، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز گل پلازا میں …

Read More »

کراچی میں عید کے روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں کو مسلسل متاثر کر رہا ہے جس کے سبب کراچی میں عید کے روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی جبکہ کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ اس سسٹم …

Read More »

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ متحرک

مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوگئی اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ شہر میں گرنے والے درختوں، سائن بورڈز اور عمارتوں سے متاثرہ …

Read More »

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری، چھٹیاں منسوخ

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی اور …

Read More »

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اموات کی تفصیل ایدھی اور ریسکیو 1122 حکام کے مطابق …

Read More »

کراچی میں گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بس سروس کا آغاز

سندھ حکومت نے گلشن معمار میں ای وی بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 بسیں گلشن معمار سے ٹاور تک سفری سہولیات فراہم کرینگی۔ ای وی بسیں گلشن معمار سے سہراب گھوٹھ ۔واٹر پمپ ۔تین ہٹی سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڑ سے ٹاور تک جائینگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے گلشن معمار …

Read More »

کراچی: 17 فروری کو مقابلے میں مارا جانیوالا دہشتگرد ڈی سی پنجگور قتل اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈنکلا

کراچی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت بی ایل اے کے کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 17 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ دو پولیس …

Read More »

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی:شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے حوالے سے محمکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بدھ کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے تحت مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں …

Read More »