کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈبل کیبن کی ٹکر سے 3 سالہ بچی آیت نور کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر اہلِ خانہ نے گاڑی کے ڈرائیور اور مالکان کے خلاف 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ سینئر سول جج غربی کی عدالت میں دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ …
Read More »Tag Archives: کراچی
کراچی: ملیر کوثر ٹاؤن میں غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث کال سینٹر پکڑا گیا، 7 ملزمان گرفتار
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کوثر ٹاؤن ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر سے مالکان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو غیر ملکی بینک افسران ظاہر کر کے شہریوں سے …
Read More »کراچی: پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اہلکار کیخلاف خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا
کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اہلکار کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ، واقعہ 2 ستمبر کو پیش آیا تھا بعدازاں خاتون نے 9 ستمبر کو پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ نمبر 1144 سال 2026 بجرم دفعات 376 ، 511 اور 506 بی کے تحت درج کر کے مزید …
Read More »اورنگی ٹاؤن، سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی
کراچی :اورنگی ٹاؤن میں کے ایم سی گرلز ، بوائز پرائمری و سیکنڈری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے جبکہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔ امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو عملے …
Read More »کراچی: شیرپاؤ کالونی میں رینجرز کی کارروائی،اسٹریٹ کرمنل گرفتار
کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ارسلان شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور بغیر کاغذات والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کے ساتھی کے …
Read More »کراچی میں ایس ایچ او جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومتے ہوئے پکڑا گیا
کراچی میں پولیس افسر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومتے ہوئے پکڑا گیا۔ سیف سٹی کیمروں نے پولیس افسر کی جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کی نشاندہی کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر تھانے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او یوسف پلازہ وقار اعوان جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی آرٹلری …
Read More »کراچی: نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے بچے کا ہاتھ ضائع، عملے کیخلاف مقدمہ درج
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر اور عملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے ایک ماہ کے بچے کا ہاتھ ضائع ہوگیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بچے …
Read More »کراچی: پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7ڈاکو گرفتار
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم نائن موٹروے کے قریب کریم ٹاؤن اسکیم 33 میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو …
Read More »کراچی؛ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
کراچی: محمد علی سوسائٹی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی کے دوران گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے صبح شارع فیصل کے قریب محمد علی سوسائٹی میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیھکتے شدت اختیار کرلی۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 …
Read More »کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار
نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک راہگیر اور ڈاکوؤں کا ایک اپنا ساتھی زخمی ہوگئے، واردات میں ملوث ڈاکو شہریوں کے موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب ہوٹل پر بیٹھے شہریوں …
Read More »
THE PUBLIC POST