Tag Archives: امریکا

’ایک ہی فلم بار بار چل رہی ہے‘ امریکا کی نئی پابندیوں پر ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو کرارا جواب

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی ممکنہ تیاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پیر کو متوقع نئی امریکی پابندیوں کا پیکیج دراصل ’ایک ہی فلم کو بار بار چلتے دیکھنے‘ کے مترادف ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ …

Read More »

60 روزہ ڈیڈ لائن ختم،ٹرمپ نے معاہدے میں توسیع سے صاف انکار کردیا

واشنگٹن/تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ختم ہونے والے مفاہمتی یادداشت میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے تہران سے سفید جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں توسیع کا خواہاں نہیں، جو …

Read More »

آبنائے ہرمز پر قبضے کی کوشش امریکا کو مہنگی پڑے گی، ایرانی آرمی چیف کی دھمکی

تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر قبضہ یا اسے اپنے کنٹرول میں لینے کی کسی بھی کوشش پر امریکا کو پچھتاوا ہوگا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی دشمنانہ منصوبے کا مقابلہ کرنے …

Read More »

امریکا نے فضائی حملوں میں153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 153 شہری ہلاک اور 243 زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہونے والی متعدد فوجی کارروائیوں کے دوران شہری آبادی بھی متاثر ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق زیادہ تر شہری …

Read More »

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ،پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ مردوں کی 45 سال سے زائد عمر کی آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا عمدہ انداز میں آغاز کر دیا اور امریکا کو 0-3 سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں 30 ملکوں کے 300 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہیں، سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں پاکستان …

Read More »

لوگوں کو مارنے کے بجائے معاہدہ کرنا پسند ہے، ایران سے مذاکرات آج ہوں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے تاہم انہوں نے کسی ممکنہ معاہدے کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن دینے سے گریز کیا ہے۔نیو جرسی سے واشنگٹن واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پیر کی دوپہر شروع ہوں …

Read More »

جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے،ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا

تہران: ایران کے ایک سینئرسفارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود تہران نے سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کیا اور مختلف علاقائی ثالثوں کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکا ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو …

Read More »

امریکا ایران جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل 92 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ گیا

لندن: امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں ایک ڈالر یا 1.1 …

Read More »

امریکا کو بڑا دھچکا ،خام تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

نیویارک:ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکا میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر گزشتہ تقریباً 45 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ اور امریکی توانائی سلامتی کے حوالے سے نئے خدشات جنم لینے لگے ہیں۔ بینک آف …

Read More »

امریکا ایران کشیدگی کے باوجود تیل سستا، جنگ بندی کی امید نے مارکیٹ کا رخ بدل دیا

لندن: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور حالیہ فوجی حملوں کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ممکنہ سفارتی پیش رفت اور جنگ بندی کی امید کے باعث محتاط انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل …

Read More »