قلات میں مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے علاقے قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر اندھادھند فائرنگ کی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واقعے کو ممکنہ دہشت گردی قرار دیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *