ویرات کوہلی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست، بھارت کو ٹیم میں خلا محسوس ہونے لگا

لندن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کے خسارے کا سامنا ہے، اور اسی دوران سابق بھارتی آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ فاتح مدن لال نے ویرات کوہلی سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی اپیل کر دی ہے۔

مدن لال کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کو اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہیے۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ’’ویرات کوہلی کا جذبہ بھارتی کرکٹ کے لیے بے مثال تھا۔ میری خواہش ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں آئیں۔ اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں، اگر اس سیریز میں نہیں تو اگلی میں واپس آ جائیں۔‘‘

مدن لال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ’’میرے خیال میں ویرات ابھی 1-2 سال مزید آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔ آپ نے اچانک چھوڑ دیا، یہ زیادہ دیر نہیں ہوئی، پلیز واپس آئیں۔‘‘

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *