ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

ڈی آئی خان:

نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوگیا، حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔

 کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پرخصوصی توجہ دی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

والدین سے گزارش ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 73 تک پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان سے، 22 کا خیبرپختونخوا، 22 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے رہا

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *