جرمن قونصلیٹ کی پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بند

جرمن قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے ویزا سروس بند کر دی۔

کراچی میں موجود جرمن قونصلیٹ جنرل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں شیئر کیے گئے نوٹ میں لکھا ہے کہ غیر یورپی کے شہریوں کی تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں دوبارہ شیڈول نہیں کیا جائے گا۔

نوٹ میں مزید کہا گیا کہ تمام امیدواروں کو ہمارے اپوائنٹمنٹ سسٹم کے ذریعے دوبارہ اپنی درخواستیں دوبارہ رجسٹر کروانی پڑیں گی۔

اسلام آباد میں موجود جرمن سفارت خانے نے ابھی تک ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *