ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،آج دوسرے روز بھی نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج دوسرے روز بھی نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ملک میں سونے کی بلند پرواز تھم گئی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 184روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Check Also

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی؎ کے باعث 2 ٹرینیں معطل کردی

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی کے باعث 2 ٹرینیں معطل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *