صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
سول اسپتال حیدرآباد میں کراچی کے صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

خاور حسین کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ خاور حسین کی خودکشی یا قتل کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا، کچھ نمونے لیے ہیں، رپورٹ آئے گی تو رائے قائم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارنزک ایکسپرٹ سمیت میڈیکل بورڈ 3 افراد پر مشتمل ہے۔ خاور حسین کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ دوبارہ کیے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ایک دو دن میں جاری کریں گے، فائنل رپورٹ آنے پر حتمی رائے دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔

Check Also

8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، انسانی جانوں کو بچانا پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *