سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 339ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان رہا۔

مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Check Also

عمران خان اکیلا نہیں اسے لانے والے اِس سے بڑے مجرم ہیں ان کا بھی پورا حساب لیا جائے، نواز شریف

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *