یوٹیوبر رجب بٹ نے ساتھی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔
ڈکی بھائی ان دنوں قانونی کارروائی اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو ان دنوں اپنے دوستوں کی طرف سے بڑی حد تک تنہائی کا سامنا ہے کیونکہ ان کے پرانے دوستوں کیساتھ اب پہلے جیسے تعلقات نہیں ہیں تاہم اب ڈکی کے سابق دوست رجب بٹ نے ان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
رجب بٹ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا لیکن قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کے پاس بیٹنگ ایپ کے لوگو والی جرسیاں تھیں جب قومی ٹیلی ویژن پر اشتہارات چل رہے تھے۔
https://www.tiktok.com/embed/v2/7541154137925307655?lang=en-US&referrer=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2775111%2Frajab-butts-reaction-to-ducky-bhais-arrest-2775111&embedFrom=oembed
رجب کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں لگ رہی؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو اور ایجنسیاں انہیں صرف اس لیے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے۔
انہوں نے ڈکی اور اس کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا جو ان مشکلات سے گزر رہے ہیں۔