اگر حسن زاہد کو سزا نہیں ہوئی اور وہ جیل سے چھوٹ گیا تو وہ اس کا بدلہ مجھ سے آج نہیں تو کل ضرور لے گا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب

سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ اگر حسن زاہد کو سزا نہیں ہوئی اور وہ جیل سے چھوٹ گیا تو وہ اس کا بدلہ مجھ سے آج نہیں تو کل ضرور لے گا۔

سامعہ حجاب نے انکشاف کیا کہ ایک بار حسن زاہد نے مجھے اپنے دوست کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے حسن زاہد پر عائد کیے گئے سنگین الزامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بےشک حسن جیل میں ہے لیکن مجھے اب بھی اس سے خوف آتا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں نے اس پر ایف آئی آر درج کروائی تو وہ اگلے دن کالے ڈالے میں بندوق کے ساتھ نمبر پلیٹس اتار کے آیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد میں نے اس پر دوسری ایف آئی آر بھی کروائی۔

سامعہ حجاب نے کہا کہ میں 6 ماہ سے حسن کو جانتی ہوں لیکن 3 ماہ قبل ثناء یوسف کے واقعے کے بعد سے ہی میں نے حسن سے دوری اختیار کرنا شروع کی تو اس نے مجھے ڈرانا دھمکانہ شروع کردیا، ایک بار مجھے اپنے دوست کے سامنے مارا پیٹا بھی، جس کی وجہ سے میں بہت ڈر گئی تھی۔

سامعہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا وہ نکاح کے پیپر منگوالیتا تھا اور کہتا تھا سائن کرو، ایسی حرکتیں کرتا تھا جس کے بعد میں کہتی تھی ایسے شادی نہیں کریں گے، میں اپنی امی سے بات کرتی ہوں، سب کے سامنے شادی کریں گے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *