بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *