افغانستان کیخلاف ایک اوور میں 5 چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے

ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔

انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *