پاکستانی اداکار سید جبران نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی ، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستانی اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی تھی، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑی سے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا، جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا جبکہ حقیقت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری ٹیم پر ہے۔

سید جبران نے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ معذرت لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے بہتر ہوں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے، جس کے سبب انہیں مختلف معروف شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Check Also

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

مظفرآباد(پبلک پوسٹ)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *