کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش،گلستان جوہر سے انسانی سر برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے نالے سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا۔

دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *