جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔

گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تزمین برٹس نے شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر ساتویں اور رواں برس پانچویں سنچری تھی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کی میگ لیننگ اور بھارت کی سمرتی مندھانا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تزمین برٹس ویمنز کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز بنانے والی پلیئر بن گئیں۔

وہ سب سے کم اننگز میں سات ون ڈے سنچریز اسکور کرنے والی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ انہوں نے اپنی ساتویں سنچری 41ویں اننگز میں اسکور کی۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کی میگ لیننگ کے پاس تھا جنہوں نے 44ویں اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی تھی۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *