ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی ماں کی شکایت پر گرفتار

پشاور(پبلک پوسٹ)بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی کو ماں کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا۔

مالاکنڈ کے علاقے کوٹ میں گزشتہ روز ماں کی جانب سے شکایت درج کروانے پر لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لڑکی کی والدہ نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ لڑکے کے روپ میں ویڈیوز بنانے سے معاشرے پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق آئندہ ایسا نہ کرنے اور منت سماجت پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا لیکن بعد میں ماں کی جانب سے منت سماجت اور ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہائی ملی۔

Check Also

پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *