پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے میں ایک ہزار 500 سو کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 16 ہزار 7 سو 78 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 955 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

Check Also

’’کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا‘‘، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کراچی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *