پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لیے متعارف کروائی گئی فری ٹکٹ پالیسی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جس کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی۔

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، عمران خان، فضل محمود، رمیز راجہ، عبدالقادر اور سرفراز نوازسمیت دیگر انکلوژرزمیں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے، شائقین نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پوسٹرز اور کھلاڑیوں کے ناموں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

پاکستانی بیٹنگ کے دوران جب امام الحق اور شان مسعود نے شاندار اسٹروک کھیلے تو اسٹیڈیم نعروں، تالیوں اور قومی نغموں سے گونج اٹھا، بابر اعظم کی گراؤنڈ آمد پرکرکٹ فینز نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، تماشائیوں کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے مفت داخلے کا فیصلہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ اس سے شائقین کرکٹ میں کھیل کے لیے دلچسپی مزید بڑھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرکٹ فینز کا بڑی تعداد میں آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ادھرکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، لاہور پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف مکمل سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

لبرٹی چوک سے قذافی اسٹیڈیم تک کے تمام راستوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ داخلے کے مقام پر میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے آنے والے شائقین کی تفصیلی چیکنگ کی جاتی رہی۔

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا گیا، عوام نے اس انتظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرکٹ کا یہ منظر کسی تہوار سے کم نہیں۔

Check Also

ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *