ملک بھر میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے،فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 916 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 69 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 140 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

Check Also

حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *