رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں جاری ہے۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین شریک ہیں، موسمیات، سپارکو اور دوسرے ادروں کے نمائندے موجود ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آج پشاور کے ایڈمنسٹریٹر آفس اوقاف پلازا میں اجلاس منعقد جاری ہے، پورے ملک سے شہادتیں لیں گے، زونل رویت ہلال کمیٹی سے بھی رابطے میں رہیں گے، ملک بھر سے کئی نئے افراد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے