افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ،وزارت خارجہ

پاکستان افغانستان کے درمیان سیز فائر ہوگیا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر چار، آٹھ اور بارڈر بریگیڈ نمبر پانچ کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب اور کامیابی سے تباہ کیا گیا، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Check Also

کراچی: افغان کیمپ میں 300 سے زائد مکانات اور دکانیں گرادی گئیں

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *