شوخ اور چنچل اداکارہ سجل علی کا فی قسط معاوضہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

معروف اداکارہ سجل علی نہ صرف ڈراموں بلکہ بالی اور لالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

کسی بھی ڈرامے میں سجل علی کی موجودگی اس ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت بن جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سجل علی پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کی پہلی چوائس بن گئی ہیں۔

بے تحاشا کام کی آفرز کے باوجود سجل علی اسکرپٹ، کہانی اور اس میں اپنا کردار جانے بغیر پیشکش قبول نہیں کرتیں۔

سجل علی کی بے پناہ مصروفیت اور متعدد پراجیکٹس میں کام کرنے کے باعث ان کی دستیابی پروڈیوسرز کے لیے ایک کٹھن مرحلہ ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سجل علی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے اپنی مرضی کا معاوضہ طے کرتی ہیں اور پروڈیوسرز کو  بھی ڈرامے کی کامیابی کا اتنا یقین ہوتا ہے وہ سجل علی منہ مانگے داموں سائن کرلیتے ہیں۔ 

اداکارہ سجل علی یا پروڈیوسرز نے تو اس معاوضے پر کبھی لب کشائی نہیں کی لیکن سوشل میڈیا پر زیر گردش رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سجل علی کسی بھی سیریز میں فی قسط 60 ہزار روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

خیال رہے کہ عمومی طور پر ایک ڈراما سیریز 25 سے 35 اقساط پر محیط ہوتی ہے۔ اس طرح مکمل معاوضہ 20 لاکھ تک بھی ہوسکتا ہے۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *