ایف آئی اے کی بڑی کارروائی حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی کاروائی

پی ای سی ایچ ایس سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم محمد حارث گرفتار

گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے

ملزم کے قبضے سے 5169 امریکی ڈالر، 276 سعودی ریال، 9450 موزمبیکو میٹیکل، 100 تھائی بھات، برطانوی پاونڈ، مالدیپ روفیا اور یواے ای درہم برآمد

ملزم کے قبضے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے بھی برآمد

ملزم کے قبضے سے 1500 مالیت کے 51 پرائز بانڈ, 750 مالیت کے 165 پرائز بانڈ، 200 مالیت کے 183 پرائز بانڈ برآمد

ملزم کے قبضے سے مختلف وزن کے 12 سونے کے سکے بھی برآمد

برآمد شدہ سونے کے سکے 0.5 گرام سے لے کر 1 تولہ کے ہیں

ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا

گرفتار ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے

Check Also

فرانسیسی کمانڈر  نے  بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی

امریکا کے بعد فرانسیسی کمانڈر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *