پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کے لئے تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایشیاء کے نوجوان کرکٹرز آئندہ ماہ دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں زور آزمائی کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق اے سی سی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام بدل کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز رکھ دیا ہے جو 14 سے 23 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے جن میں گزشتہ ماہ امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک آٹھ ٹیمیں ہی شامل ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
اے گروپ میں بنگلادیش اے، افغانستان اے، سری لنکا اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، ایک بار پھر پاکستان اے اور بھارت اے کو ایک ہی گروپ میں امارات اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ایونٹ میں سپر فور مرحلہ نہیں ہے لہٰذا پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو میچز ہی ممکن ہو سکیں گے۔ پاکستان اور بھارت گروپ مرحلے میں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔
THE PUBLIC POST