ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس:پراسکیوشن کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مزید 2 گواہان کے بیانانت ریکارڈ کرلیے گئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ہوئی۔

اس موقع پر پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہ ہو سکی، کیس میں مجموعی طور پر 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو رواں سال 2 جون کو اسلام آباد کے جی 13 ون میں واقع ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *