تیجس طیارہ حادثہ:والد کو پائلٹ بیٹے کی موت کی خبر کیسے ملی؟

بھارتی فضائیہ کی جانب سے دبئی ایئر شو کے دوران گر تباہ ہونے والے تیجس طیارے کے پائلٹ وِنگ کمانڈر نمنش سیال کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

دبئی میں ہونے والے ایئر شو کے دوران تیجس طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

ہلاک پائلٹ نمنش سیال کے والد نے بتایا کہ اِنہیں تیجس کے گِرنے کی خبر سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران ملی۔

دوسری جانب شو میں شریک ایک عینی شاہد کا بتانا تھا کہ حادثے کا شکار طیارہ صرف 8 سے 9 منٹ تک اُڑا اور دو سے تین چکر مکمل کر کے نوز ڈائیو کرتا ہوا زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

دو سال سے بھی کم عرصے میں تیجس طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے، مارچ 2024ء میں تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

Check Also

غم رافیل مٹا نہیں،بھارتیوں کی فلم کے ذریعے خود کو تسکین پہنچانے کی کوشش

ہمیشہ دیکھا گیا ہے روتا وہی ہے جو مار کھاتا ہے، بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *