مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار 8 سو 62 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1972 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،گندم کی پیداوار کتنی گر سکتی ہے؟

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں غیر معمولی موسمیاتی اتار چڑھاؤ نے گندم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *