مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار 8 سو 62 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1972 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *