طلحہ انجم کا انٹرویو لینے کے بعد نادیہ خان کو ارنب گوسوامی سے تشبیہ دے دی گئی

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم پر تنقید کرنے اور یکطرفہ فیصلہ سنانے پر یاسر حسین نے نادیہ خان کو بھارتی صحافی ارنب گوسوامی سے تشبیہ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین نے دو روز قبل نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران بطور میزبان ریپر طلحہ انجم کو مدعو کیا اور نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے تھے۔

اس پر نادیہ خان کو سوشل میڈیا صارفین اور اپنے ساتھی اداکاروں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکار یاسر حسین نے نادیہ خان کو بھارتی صحافی اور میزبان ارنب گوسوامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ لڑکا پاکستان سے نہ صرف پیار کرتا ہے بلکہ اس نے ملک کا نام روشن کیا اور آج انٹرنیشنل کنسرٹ کررہا ہے جس میں بھارتی بھی شرکت کرتے ہیں‘۔

اسی کے ساتھ انہوں نے طلحہ انجم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ارنب گوسوامی کا مزاج رکھنے والوں کو مخاطب کیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے لکھا کہ ’کسی بھی فنکار کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرنا چاہیے، اس فینز کو خوش کرنے اور اُن سے محبت کا اظہار کرنے کیلیے جھنڈا لہرایا بھی جائے تو یہ اقدام ملک سے بے وفائی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نادیہ خان کو طلحہ انجم کے ساتھ اچھے انداز سے گفتگو کرنا چاہیے تھے اور انہیں اُسی طرح عزت دی جانی تھی جس کے وہ حقدار ہیں۔

Check Also

ممبئی پولیس نے شردھا کپور کے بھائی کو 252 کروڑ کی منشیات کیس میں طلب کرلیا

ممبئی پولیس نے 252 کروڑ کی منشیات کیس میں سدھانت کپور کو بیان ریکارڈ کرانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *