جعلی دستاویزات پر سفر کسی صورت قبول نہیں،ایجنٹ مافیا سے رعایت نہیں ہوگی:وزیرِ داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد ( پبلک پوسٹ)
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈیپارچر لاؤنج میں ایف آئی اے امیگریشن کا معائنہ کیا اور امیگریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ نے جعلی دستاویزات یا غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک جانے والے افراد کو ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بغیر تصدیق شدہ دستاویزات پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم شہریوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں ڈال کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *