بھارتی ریاست کیرالہ کے نوجوان نے بارات سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی دلہن سے اسپتال پہنچ کر سادگی سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی سادہ تقریب ایمرجنسی وارڈ میں ہوئی جس میں ڈاکٹرز، نرسز اور خاندان کے چند بڑے افراد شریک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے کی شادی جمعہ 21 نومبر کو طے تھی، دلہن آوانی اپنے گھر والوں کے ساتھ میک اپ کیلیے کمارا کوم میں منعقدہ بیوٹی پارلر جارہی تھی کہ دوپہر تین بجے کے وقت اُن کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔
گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہوکر ایک درخت سے جاگر لگی جس میں آوانی کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی۔
لڑکی کو تشویشناک حالت میں کویتام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے انہیں وی پی ایس لیکشور اسپتال ریفر کیا۔
اہل خانہ کے مطابق دلہا شیرون کے گھر والے شادی کی تقریب کیلیے تیاری کررہے تھے کہ اس دوران انہیں حادثے کی اطلاع ملی جس پر سب اسپتال پہنچے اور پھر وہیں پر لڑکے نے مذہبی رسم ادا کرنے کے بعد لڑکی کے گلے میں منگل سوتر ڈال کر اُسے اپنی شریک حیات بنالیا۔
لڑکے شیرون کی ضد تھی کہ وہ اپنی شادی کو کسی صورت ملتوی یا مؤخر نہیں کرے گا اور جو دن ، وقت طے کیا گیا تھا اُسی پر شادی کرے گا۔ اُدھر شادی کی تقریب میں جمع ہونے والے مہمانوں کو بھی حادثے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔
ایمرجنسی وارڈ میں ہونے والی اس شادی میں شریک مہمان اور ویڈیو دیکھنے والے جذباتی ہوگئے اور انہوں نے لڑکے کے جذبے کی تعریف کی۔
ڈاکٹر سدیش نے بتایا کہ لڑکی کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید جوٹ آئی ہے جس کیلیے اُس کا آپریشن کیا جائے گا۔
With doctors & family by her side, the ceremony went ahead in the hospital 💖pic.twitter.com/RLxYD3Opoc
THE PUBLIC POST