پاکستان ہندو کونسل کا بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کی شدید مذمت

پاکستان ہندو کونسل (Pakistan Hindu Council) نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے بارے میں متنازعہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

، کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رامیش کمار وانووانی نے کہا ہے کہ یہ بیانات “غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز، بچکانے اور بیوقوفانہ” ہیں۔

کونسل نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی ہندو برادری اپنے وطن پاکستان کو اپنا مادر وطن سمجھتی ہے اور اپنی وفاداری کا اظہار کرتی ہے

۔ ان بیانات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خطرہ قرار دیتے ہوئے، ہندو کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر سخت نوٹس لے اور ایسے بیانات کی روک تھام کرے۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے راج ناتھ سنگھ کے بیان کو “خیالی اور خطرناک حد تک تاریخ کی مسخ شدگی” قرار دیا ہے

، اور اسے “توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت” کی عکاس قرار دیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ایسے بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں اور بھارتی حکام کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔ AAJ News

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *